اسلام گڑھ میں گھنٹے کے بعد گھنٹہ لوڈ شیڈنگ


اسلام گڑھ(صباح نیوز)اسلام گڑھ میں گھنٹے کے بعد گھنٹہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔عوام حقوق کے ضامن بلوں میں جا چھپے۔

گھنٹے کے بعد گھنٹہ لوڈ شیڈنگ نے تاجر برادری کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا۔ٹیلرنگ،ویلڈنگ سمیت متعدد کاروبار براہ راست متاثر ہونے لگے۔

ساری صورتحال میں انجمن تاجراں کے عہدیدار ان نے چپ سادھ لی ہے جبکہ سیاسی کھڑپینج بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔