ایس آئی ائے کے نئی دہلی اور ہریانہ میں متعدد مقامات پر چھاپے


 سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت دشمن سرگرمیوں پر نظر رکھنے  کے لیے قائم کی گئی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی  ایجنسی  ( ایس آئی ائے ) کو مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ بھارت بھر میں بھی آپریشن کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے ۔

اس اختیار کے تحت   ایس آئی ائے  اتوار کو نئی دہلی  اور ہریانہ کے علاوہ اننت ناگ میں میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ ایس آئی ائے ترجمان نے کہا ہے کہ   دہشت گردی کی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں دہلی، ہریانہ اور جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر تلاشی لی گئی۔

 دریں اثنا حکومت نے سی آئی ڈی (کاونٹر انٹیلی جنس) ونگ کو سی آئی ڈی (اسپیشل برانچ) کے ساتھ ضم کرنے کا حکم دیا ہے۔سی آئی ڈی (کاونٹر انٹیلی جنس) کے کل 199 اہلکار سی آئی جموں ونگ میں اور 183 کشمیر کے دفتر میں تعینات تھے۔  یہ سب اب متعلقہ سی آئی ڈی (خصوصی برانچ) ونگز کو رپورٹ کریں گے