نصیر آباد، فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل


نصیرآباد(صباح نیوز) نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا، حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گوٹھ مراد واہ میں 8 مسلح افراد نے اپنے ہی قبیلے کے افراد کی گاڑی پر حملہ کر کے فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد شہزاد، مجید، منظور اور مکھن جاں بحق ہو گئے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے کہا کہ واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔