ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی،سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان


کراچی (صباح نیوز)سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں کاروباری سطح پر استحکام دیکھنے میں آیا۔

کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی اور ڈالر 57  پیسے سستا ہوکر 187.60روپے پر آگیا۔گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 2روپے 80پیسے تک اضافہ ہوا تھا اور ڈالر 188روپے سے بھی تجاوز کرگیا تھا۔

دوسری  جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100انڈیکس میں 449پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 44236کی سطح پر آگیا۔