کراچی(صباح نیوز) نیشنل بینک آف پاکستان ( این بی پی ) نے کراچی میں این بی پی کی مرکزی برانچ میں این بی پی اعتماد کے پہلے اسلامی ونڈوآپریشن کا افتتاح کر دیا۔نیشنل بینک آف پاکستان 1500 برانچوں کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا کمرشل بینک ہے اور بینک کی اسلامی بینکنگ ملک بھر میں 188برانچوں / ونڈوز سے شرعی اصولوںکے مطابق مالی خدمات فراہم کررہا ہے۔
سی ای اوعارف عثمانی اور صدر این بی پی نے برانچ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ” شرعی اصولوں کے مطابق بینکنگ حل اور خدمات کی طلب میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ہم پر امید ہیں کہ اسلامی ونڈو جیسی این بی پی اعتماد کی نئی جدید مصنوعات اور سلوشنز این بی پی کو خصوصی مالیاتی حل کے ساتھ کلائنٹس اور صارفین کی بہتر انداز میں خدمات کرنے کے قابل بنائیں گی اور انڈسٹری میں نمایاں اسلامی بینکاری کے طور پر ہمارے قائدانہ کردار کو برقرار رکھیں گی۔ ” ہمیں ملک بھر میں 180 سے زائد برانچوں کے ساتھ ملک میں بڑے اسلامی مالیاتی ادارہ ہونے پر فخر ہے۔
برانچوں میں توسیع کا منصوبہ زیر غور ہے۔ ”کثیر الافعال برانچ کے افتتاح پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد فرخ، ایس ای وی پی اور گروپ چیف ، اعتماد اسلامی بینکاری نے کہا”این بی پی نے پاکستان میں بینکنگ انڈسٹری میں ہمیشہ معیار قائم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ہم نے گزشتہ چند سالوں میں اسلامی بینکنگ کے برانچ نیٹ ورک میں غیر معمولی حد تک اضافہ کیا ہے اور رواں سال 100سے زائد شہروں تک اپنی خدمات کو توسیع دی ہے۔این بی پی اعتماد کیلئے نئے اسلامی ونڈو آپریشن کے ساتھ ہم صارفین کو شرعی اصولوں کے مطابق اسلامی بینکنگ کی مصنوعات اور خدمات فراہم کریں گے ۔