لاہور (صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کا کیس دوسری عدالت کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔
وکیل بلال یاسین نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے ٹرائل کورٹ ملزمان کو فائدہ دینا چاہتی ہے، کیس کو انسداد دہشتگری عدالت سے کسی اور عدالت منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپکی درخواست 5 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر رہا ہوں۔ وکیل بلال یاسین نے کہا کہ میں درخواست واپس لے لیتا ہوں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔