لندن (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم کیا کوئی ایٹم بم بنا رہے تھے جو تمھارے خلاف سازش کرنے کی ضرورت پیش آگئی؟
(ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں نواز شریف کے زوم میٹنگ کا بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تم کیا کوئی ایٹم بم بنا رہے تھے، کوئی ہائیڈروجن بم بنا رہے تھے یا دنیا فتح کرنے نکلے تھے جو کسی کو تمھارے خلاف سازش کرنے کی ضرورت پیش آ گئی تھی؟
انہوں نے کہا کہ جب تم سے کسی نے کچھ مانگا ہی نہیں تو تم نے ایبسلوٹلی ناٹ کس کو کہا؟