اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر اور سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن شیری رحمان نے کہا ہے کہ یمن میں سات سالہ جنگ کے بعد سیز فائر ہونا خوش آئند ہے، اس جنگ میں چار لاکھ افراد ہلا ک ہو چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ رمضان کے بعد امن مذاکرات کے ذریعے مکمل سیز فائر کا حصول سب سے بڑا مقصدہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ تین کروڑ یمنی لوگ اس وقت مصیبت زدہ ہیں اور انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ دنیا کا بدترین بحران ہے۔