کراچی(صباح نیوز)ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 185روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی رہی اور مارکیٹ 1200سے پوائنٹس تک گر گئی۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ بھی جاری رہا۔انٹربینک میں کاروبارکے دوران پہلے ڈالر کی قدر میں 66پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 184.75روپے کا ہوگیا لیکن روپے کی بے قدری کا سلسلہ یہیں نہیں رکا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1.31روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 185روپے سے تجاوز کرکے 185روپے40پیسے کا ہوگیا۔