اسلام آباد (صباح نیوز)مہلک عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ،155نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
این آئی ایچ کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 76 لاکھ 7 ہزار 487 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 994 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 252 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 321 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،مثبت کیسز کی شرح 0.66فیصد ریکارڈ کی گئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 155 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعدمصدقہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 775 ہوگئی،پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 186، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 872، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 146، بلوچستان میں 35 ہزار 478، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 714، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 99 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 280 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ،پنجاب میں 13 ہزار 558، سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔