تمام بینک زکوة کٹوتی کے باعث عوامی لین دین کیلئے بند رہے


اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھر میں تمام بینک زکوة کٹوتی کے باعث عوام لین دین کے لیے بند رہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہے۔ زکوة کٹوتی کی وجہ سے تمام بینک عوامی لین دین نہیں کیا۔سیونگ، نفع نقصان، دیگر منافع دینے والے کھاتوں سے زکوة کٹوتی کی گئی ۔حکومت نے رواں سال زکوة کا نصاب 88927 روپے مقرر کیا ۔

اعلامیے کے مطابق نصاب سے کم رقم والے اور غیر مسلم افراد کے کھاتوں سے زکو کی کٹوتی نہیں کی گئی ۔