پاکستان میں بلاک چین سے متعلق آگاہی پھیلانے کا فیصلہ


اسلام آباد(صباح نیوز)انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز(آئی پی ایس) اور پاکستان بلاک چین انسٹی ٹیوٹ (پی بی آئی) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان آئی سی ٹی سے متعلق پالیسی گورننس کو فروغ دینے اور ملک میں ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجیز ، خصوصا بلاک چین کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے

اس مفاہمتی یادداشت پر آئی پی ایس کی طرف سے ادارے کے جی ایم آپریشنز نوفل شاہ رخ جبکہ پی بی آئی کی طرف سے ادارے کے بانی اور سی ای او احمد منظور نے دستخط کیے، جب کہ دستخط کی تقریب، آئی پی ایس میں منعقد ہوئی، اس میں چئیرمین آئی پی ایس خالد رحمن، آئی پی ایس میں آئی سی ٹی کے مشیر محمد نصر اللہ، اور بلاک چین کے ماہر رضوان سلیم سمیت ادارے کی تحقیقی اور انتظامی ٹیم کے اراکین بھی شریک تھے۔