اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر قومی اسمبلی کا اتوار کے روز دن ساڑھے 11بجے بلایا جانے والا اجلاس 40منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔
اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی زیرصدارت شروع ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اور حدیث رسولۖ بھی سنائی گئی جبکہ نعت شریف بھی پڑھی گئی۔ جبکہ اجلاس کے آغاز پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔
اجلاس میں اپوایشن جماعتوں کے 176اراکین موجود تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق)سے تعلق رکھنے والے دو اراکین قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر چیمہ اور چوہدیر سالک حسین بھی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے۔