جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء اسداللہ بھٹوکی اہلیہ وفات کرگئیں


کراچی(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو کی اہلیہ انتقال کرگئیں، وہ کچھ عرصے سے علیل اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں

مرحومہ پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے ذمہ دار حماد اللہ بھٹو کی والدہ ماجدہ تھیں، ان کی نماز جنازہ کل اتوار03اپریل کو بعد نماز ظہر ڈیڈھ بجے چیپل سن سٹی کرن ہسپتال روڈ اسکیم 33میں ادا کی جائے گی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ،صوبائی امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ، سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات وزیرعلی جمالی سمیت دیگر ذمہ داران نے اسداللہ بھٹو کی اہلیہ کی وفات پر دلی رنج وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کی قیادت میں صوبائی دفتر سے ایک وفد نے اسداللہ بھٹو کی رہائش گاہ چیپل سن سٹی پہنچ کر اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔