ڈالر بلند ترین سطح پر، 183 روپے48پیسے کا ہوگیا


کراچی(صباح نیوز) انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہوکر 183 روپے48 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے بڑھ کر 185 روپے کا رہا۔

یکم اپریل کو نئے ماہ کے آغاز پر کاروبار شروع ہوا تو ڈالر کے سامنے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر 184 روپے کا ہوگیا جب کہ تھوڑی ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت مزید 10 پیسے بڑھی جس سے ڈالر 184.10 روپے کا ہوگیا۔