اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام نے غداروں اورغیر ملکی غلاموں کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر وزیراعلیٰ محمود خان کو مبارکباد پیش کی ہے
عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے غداروں اورغیر ملکی غلاموں کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج تمام غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کے لیے تنبیہ ہے۔