اسلا م آباد(صباح نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 157روپے44پیسے مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2،916 روپے 11 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13.31روپیکااضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت247 روپے 12 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔