کورونا وائرس ،ملک بھرمیں مزید6 افراد جاں بحق


اسلام آباد (صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 355 ہوگئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 74 لاکھ 72ہزار 570 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 625 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 85 ہزار 735مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 439 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 244 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 793 ہوگئی ، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 3، سندھ میں 5لاکھ 75ہزار 257، خیبرپختونخوا میں 2لاکھ 19ہزار 26، بلوچستان میں 35 ہزار 472، گلگت بلتستان میں 11ہزار 702، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35ہزار 72جبکہ آزاد کشمیر میں 43ہزار 261کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30ہزار 355ہوگئی۔ پنجاب میں 13ہزار 556، سندھ میں 8ہزار 96، خیبرپختونخوا میں 6ہزار 319، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191اور آزاد کشمیر میں 792مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔