آخری گیند تک لڑوں گا:عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز): وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے مبینہ سازشی خط پر کابینہ کو اعتماد میں لے لیا اور وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو  مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین نے کہا ہمیں آپ کی قیادت پر اعتماد ہے، کابینہ نے خط کو پاکستان کے خلاف سازش قرار  دے دیا، کابینہ اراکین کی جانب سے خط پر قومی اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس بلانیکی تجویز دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنی ذات کے بجائے ملکی مفاد کی سیاست کی، وزیراعظم نے کہاکہ خط کا تحریک عدم اعتماد سے گہرا تعلق ہے، وزیراعظم نے کہا آخری گیند تک لڑوں گا، ان کو گراونڈ سے باہر  نکالوں گا، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سازش کے تحت منتخب حکومت گرانیکی کوشش کی جارہی ہے، اپوزیشن غیر ملکی عناصر کی آلہ کار  بنی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم، بی اے پی کے پارلیمانی لیڈرز کو اہم ایشو پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں اتحادیوں کے نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی ایشوپر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔