لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے 35لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید نے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کسانوں سے 2200 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی جبکہ پنجاب کابینہ نے 35لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید نے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر گندم خریداری کا ہدف مزید بڑھایا جاسکے گا اور گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کیلئے صوبائی سطح پر 8 رکنی اعلی سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی، حکومت کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور سینٹرز کی سطح پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کمیٹیاں خریداری کے عمل کی نگرانی کریں گی۔