بلوچستان ،اے این ایف نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی


کوئٹہ(صباح نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے بلوچستان میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

۔افغانستان سے سمگل کی جانے والی 199 کلو گرام منشیات تحصیل یارو کے پہاڑی علاقے کلی احمد خیل میں ذخیرہ کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس اور اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاع پرپیشین کی تحصیل یارو کے پہاڑی علاقے کلی احمد خیل میں چھاپہ مارا اور 199 کلوگرام منشیات جس میں 106 کلوگرام ہیروئن اور 93 کلوگرام مارفین شامل تھی برآمد کرلی۔

منشیات افغانستان کے راستے پاکستان سمگل کی گئی جسکو گوادر کے راستے بیرون ملک سمگل کیا جانا تھا ۔ حکام نے کہا کہ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا  ۔