مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5639افراد ایڈز سے متاثر،1282اموات


سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں ابتک 324بچوں سمیت  5639افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں1282افراد فوت ہوگئے ہیں۔ 3076افرادزیر علاج جبکہ 530نے علاج کرنا چھوڑ دیا ہے۔ جی ایم سی جموں میں4740متاثرین کا ابتک اندراج ہوا ہے جن میں  15سال سے کم عمر کے 276بچے بھی شامل ہیں جبکہ یہاں 1139افراد کی موت ہوئی ہے۔

سکمز صورہ میں ابتک 462ایڈز مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 37بچے بھی شامل ہیں جبکہ سکمز میں درج ایڈز مریضوں میں سے 135کی موت واقع ہوئی ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ میں 15بچوں سمیت 250مریضوں کا اندراج ہوا ہے اور ان مریضوں میں8فراد کی جان گئی ہے جن میں2 کم عمر بچہ بھی شامل ہیں۔

ادھر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں درج 627مریضوں میں سے 346ایڈز مریضوں پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جموں و کشمیر میں ایڈس بیماری میں مبتلا افراد کی شرح 0.06فیصد ہے جو پورے بھارت میں سب سے کم ہے۔ ڈاکٹر عامر حسن کی جانب سے اگست 2020سے اگست 2021کے درمیان کی گئی تحقیق میں سال 2007سے لیکر سال 2019تک سرکاری طبی مراکز سے ایڈز مخالف ادویات حاصل کرنے والے 346مریضوں کو شامل کیا گیا جن میں 226مرد اور 120خواتین مریض بھی شامل ہیں۔ سکمز میں کی گئی

اس تحقیق کے دوران معلوم ہوا ہے کہ 346ایڈز مریضوں میں87مریضوں کی موت ہوئی ہے، 203ادویات پر زندہ ہے، 35کو بیرون ریاست منتقل کیا گیا، 21مریضوں نے علاج ادھورا چھوڑ دیا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایڈز سے مرنے والے افراد کی شرح 3.5فیصد ہے۔تحقیق میں ایڈز بیماری کی علامات کے تذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 346مریضوں میں 110میں بخار، 80میں دست اور 59مریض وزن کم ہونے کی شکایت کررہے تھے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 71افراد ٹی بی اور38افراد کینڈیڈیسیس مرض میں مبتلا تھے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 276(79.8)کا تعلق دیہی علاقوں جبکہ دیگر 70(20.02فیصد)شہری علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان 346ایڈز مریضوں میں 269یعنی 77.7فیصد متاثرین کی عمر 15سے49سال کے درمیان ہے۔

تحقیق میں ایڈز متاثرین کے روز گار کے ذریعے کو بھی شامل کیا گیا تھا اور یہ بات سامنے آئی کہ 91افراد یعنی 26.3فیصد افراد  جبکہ خواتین میں سب سے زیادہ 27.2فیصد خواتین گھریلو کام کرتی ہیں۔ ایڈز مریضوں کی خواندگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 105مریض یعنی 30.3فیصد ان بڑھ جبکہ 192یعنی 55.5فیصد لوگوں نے صرف پرائمری سطح کی تعلیم مکمل کی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایڈز بیماری میں مبتلا ہونے والے افراد میں 200یعنی 57.8فیصد لوگ شادی شدہ تھے