اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی شرط مان لی ہے اور نئی ڈیل کے تحت وزرات اعلیٰ 6 ماہ کیلیے ہوگی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل شہباز شریف نے 2 ماہ کے لیے وزارت اعلیٰ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم ق لیگ نے صرف دو ماہ کے لیے وزارت اعلیٰ کا عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد 6 ماہ تک حکومت کی تجویز پیپلز پارٹی نے دی تھی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت ق لیگ کو 6 ماہ کیلیے پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند تو ہوگئی ہے تاہم اس کے اعلان پر اختلاف ابھی باقی ہے کیونکہ ن لیگ عدم اعتماد کے بعد جبکہ ق لیگ وزارت اعلیٰ کا اعلان پہلے چاہتی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے ساتھ ق لیگ کو 8ایم این ایز،20 ایم پی ایزکی نشستوں کی آفربھی ہوگی اور ن لیگ کا وفد نواز شریف کی نئی آفر لیکر ہی چوہدری برادران سے ملے گا
دوسری جانب وزیردفاع پرویز خٹک نے بھی ق لیگ کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع ق لیگ کے مطابق مسلم لیگ ق پنجاب کی وزارت اعلیٰ ٰسے کم کسی بات پرگفتگو کے لیے تیار نہیں جب کہ حکومت نے ابھی تک کسی قسم کی پیشکش کی اور نہ کوئی جواب دیا ہے۔