مقبوضہ کشمیرمیں کورونا وائرس میں کمی۔11مسافروں سمیت 15متاثر


سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے31ہزار 884ٹیسٹ کئے گئے جن میں 11مسافروں سمیت مزید 15افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اسطرح پچھلے 3دنوں کے دوران 57افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 47بیرون ریاستوں سے سفر کرکے لوٹے ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53ہزار 652ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل 13دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4750بنی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 15افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں 2جبکہ 13کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

کشمیر کے بارہمولہ، اننت ناگ، کولگام ، شوپیان،  گاندربل اور پلوامہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 13فراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے13افراد میںسرینگر میں سب سے زیادہ 10، بڈگام میں 1، کپوارہ میں 1 جبکہ بانڈی پورہ میں ایک کی رپورٹ مثبت ا?ئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 403ہوگئی ہے۔

اس دوران وادی میں مسلسل 27ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 9اضلاع جن میں ادھمپور، راجوری، کٹھوعہ ، پونچھ، کشتواڑ، سانبہ، رام بن، ریاسی اورڈوڈہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں ا?ئی ہے جبکہ جموں ضلع میں 2افراد کی رپورٹ مثبت ا?ئی ہے۔

جموں ضلع کے دونوں متاثرین مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 249ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 13ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2327بنی ہوئی ہے