عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی مقبول جماعت بن چکی ہے عثمان بزدار


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان  کی قیادت میں پی ٹی آئی مقبول جماعت بن چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بیان میں کہا کہ کمالیہ میں عوام کے سمندر نے وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،بھرپور پذیرائی پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کمالیہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخی رہا۔کامیاب جلسے پر تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز،ٹکٹ ہولڈرزاورکارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوامی سیاست سے مخالفین کو چاروں شانے چت کر دیا، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔