فیصل آباد (صباح نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آر یا پار والوں کا ایک بار پھر خوار ہونے کا وقت آگیا، زرداری پاپڑ اور فالودے والے کو بچانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے جلسے کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر کوئی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کیس نہیں ہے اور عمران خان نے کوئی بیرون ملک جائیداد نہیں بنائی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان لندن کا فلیٹ بیچ کر پاکستان لائے لیکن آج چوروں کا ٹولہ اکٹھا ہوا ہے جو ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں۔ ضمیر فروشوں کے لیے سیاست کا راستہ ہمیشہ رک جانا چاہئے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی اور عمران خان آئندہ 5 سال بھی مکمل کریں گے۔ عوام کے جمع ہونے سے ثابت ہو گیا کہ لوگ امر بالمعروف کے ساتھ ہیں ، عدم اعتماد والے عدم اعتماد کا نام لینا بھول جائیں گے اور مریم نواز جب بھی کہتی ہیں ہمیشہ جھوٹ ہی کہتی ہیں جبکہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی کوئی جدوجہد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر یا پار والوں کا ایک بار پھر خوار ہونے کا وقت آگیا ہے اور جس نے پارٹی نہیں چھوڑی وہ واپس آجائے گا۔