کراچی،ناظم آباد چاولہ مارکیٹ میں آتشزدگی،25پتھارے جل گئے


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں ناظم آباد چاولہ مارکیٹ میں پتھاروں میں آگ لگنے سے 25 پتھارے مکمل طور پر جل گئے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق چاولہ مارکیٹ کے اطراف گلی میں قبضہ کرکے قائم کئے گئے کپڑے کے پتھاروں میں آگ لگ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پتھاے واقعہ کے وقت بند تھے اس لئے آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 3 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھادی گئی تاہم 25 پتھارے مکمل طور پر جل چکے تھے، آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔