نئی دہلی(صباح نیوز)ہندوستان میں پچھلے کچھ دنوں سے ہلاکتوں کی تعداد کم تھی تاہم اب ایک بار پھر اس میں اضافے کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار ایک سو مریض ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 855 تک پہنچ گئی ہے۔
اس دوران کورونا وائرس کے 1660 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کیسز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 30 لاکھ 18 ہزار 32 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2349 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 24 لاکھ 80 ہزار436 ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں فعال کیسز کی تعداد 4,789 سے گھٹ کر 16,741 ہوگئی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک ہندوستان میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد اور انفیکشن کی شرح 0.04 فیصد ہے۔