حکومت فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے کو اولین ترجیح دیتی ہے، شفقت محمود


اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت  فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے شعبے کو اولین ترجیح دیتی ہے۔و شفقت محمود نے پاکستان کی پہلی اسکلز یونیورسٹی  پاکستان نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد  کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید سینٹرز آف ایکسیلنس کی ضرورت پر زور دیا ہے جو نوجوانوں کو جدید ترین جدید ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرتے ہیں اور جن کی بین الاقوامی سطح پر اور صنعت میں بہت زیادہ مانگ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں ہنر کی تعلیم زیادہ اہمیت کی حامل سمجھی جائیگی اور انٹرنیشنل اداروں میں بھی اسکلز کی بنیاد پر نوکریاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی جلد ہی ملک کا ایک بڑا ادارہ بنے گا جہاں پر سائبر سیکیورٹی، آٹو موٹیو، ہاسپیٹلیٹی اور دیگر ہنر پر مبنی سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائینگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت لوگوں کو ڈگری ہونے کے بوجود نروزگار نہ ملنا  ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن نیوٹک کے ذریعے پی ایچ ڈی سمیت ماسٹرز کی ڈگری والوں نے بھی اندراج کروایا ہے کیونکہ جہاں لانگ ٹرم ڈگری ضروری ہے وہیں شارٹ ٹرم ٹریننگ کورسز بھی بہت ضروری ہیں