اسلامی جمعیت طلبہ ہمارے روشن مستقبل کی کرن ہے ،نصر اللہ رند ھاوا


اسلام آباد(صباح نیوز )امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا کی جانب سے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے نو منتخب ناظم اعلیٰ اور دیگر عہدے داران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ، جس میں نو منتخب ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد،سیکرٹری جنرل اسد علی قریشی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب شمالی حسن بلال، سا بق ناظمین اعلی زبیر صفدر، محمد عامر، حمزہ محمد صدیقی، سابق معتمد عام تحسین خالد، سابق معاون معتمد عام راجہ عمیر، عادل فیاض سمیت دیگر عہدے داران نے بھی شر کت کی

اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے نصر اللہ رندھاوا نے کہا  جمعیت طلبہ کی نظریاتی تنظیم ہے جو ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں طلبہ کی رہنمائی کررہی ہے ،بے مقصدیت، مادیت پرستی،بے حیائی،دین بیزاری اور مغربی تہذیب کی چکا چوندنے کو سب سے زیادہ نوجوان نسل کو متاثر کیا ہے ایسے میںاسلامی اقدار وروایات کی پاسداری اور طلبہ میں قرآنی شعور بیدار کرنے کی جو کوششیں اسلامی جمعیت طلبہ کے پلیٹ فارم سے کی جارہی ہیں وہ لائق تحسین ہیں

انھوں نے کہا اسلامی جمعیت طلبہ ہمارے روشن مستقبل کی کرن ہے یہ وہ چراغ ہے جس نے اسلامی اقدار وروایات کی روشنی سے  کے ماحول کوروشن رکھا ہوا ہے۔