اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ انا پرست عمران خان کیلئے کوئی راستہ نہیں بچا،اپنا مینڈیٹ کھو دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے لکھا کہ انا پرست عمران خان کے لیے اب کوئی راستہ نہیں بچا ،عمران خان نے اپنا مینڈیٹ کھو دیا ہے، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ پارلیمنٹ میں اپنی تعداد کے ساتھ ساتھ حمایت بھی کھو رہا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی اسے کہے کہ حکومت تاحیات نہیں، یہ بادشاہت نہیں لیکن وہ پارلیمنٹ کی لڑائی کو سڑکوں پر لے جانے پر تلا ہوا ہے۔