لاہور(صباح نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کسی کھلاڑی کوشکست کا خوف نہیں اور ایسی کرکٹ ہی ہمیں کھیلنی ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی شاندار رہی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے غیر مستقل مزاجی کے ٹیگ کو ختم کیا ،بابر اعظم کی قیادت، کھلاڑیوں کی خود اعتمادی اورعاجزی کی وجہ سے ٹیم میں تسلسل آیا۔
بھارت کے خلاف پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،نیوزی لینڈ کو اچھی حکمت عملی سے مات دی، افغانستان کے خلاف بہترین اسپنرز سے نبرد آزما ہوکر کامیابی سمیٹی۔
رمیز راجہ نے کہا کہ بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے،کسی کھلاڑی کو شکست کے خوف نہیں اور اسی برانڈ کی کرکٹ ہمیں کھیلنی ہے۔