اسلام آباد (صباح نیوز) نائجرکے وزیرخارجہ نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ ایک سال کیلئے پاکستان کوسونپ دی۔
اسلام آباد میں اوآئی سی وزرائے خارجہ کے48واں اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ، آغاز پر قرآن پاک کی تلاوت کی گئی۔اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اوآئی سی سیکریٹری جنرل اور وفود شریک ہیں جبکہ چین کے وزیرخارجہ بطور مہمان خصوصی شر یک ہیں۔
نائجروزیرخارجہ نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے کہ دہائیوں پہلے اوآئی سی کی بنیاد رکھی گئی ،اوآئی سی کے 48ویں اجلاس میں سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ ایک سال کیلئے پاکستان کوسونپ دی گئی، نائجر کے وزیرخارجہ نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت پاکستان کو سونپی۔
نائجر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کا مقصد تمام ممالک میں استحکام کا فروغ ہے، اوآئی سی اجلاس کے پاکستان میں انعقاد پر مبارکباد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انصاف اور مساوات کی بنیاد پر شراکت داری پائیدارہوتی ہے، امت مسلمہ کودہشتگردی اور انتہاپسندی جیسے چیلنجز کا سامناہے، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔