اسلام آباد (صباح نیوز) 44فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد سے قبل استعفیٰ دے دیںجبکہ33 فیصد کا خیال ہے کہ انہیں تحریک کا سامنا کرنا چاہیے ۔
آئی پی ایس او ایس کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر عوام کی رائے جاننے کے لئے ایک سروے کیا گیا جس میں صرف 27 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ پی ٹی آئی کے اتحادیوں کو آنے والی تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی حمایت کرنی چاہیے، جبکہ ایک بڑی تعداد 48 فیصد کا خیال ہے کہ انہیں اپوزیشن کی حمایت کرنی چاہیے ۔ صرف 26 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ حکومت تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہو جائے گی جبکہ 42 فیصد نے اس رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہو جائے گی ۔
سروے کے مطابق 44 فیصد نے کہا ہے کہ عمران خان کو استعفی دے دینا چاہیے 44 فیصد نے کہا ہے کہ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے پہلے استعفی دے دینا چاہیے ۔ جبکہ 33 فیصد کا خیال ہے کہ انہیں تحریک کا سامنا کرنا چاہیے ۔
سروے کے مطابق اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو فوری طور پر وزیر اعظم کے لیے شہباز شریف پہلے نمبر پر بلاول بھٹو دوسرے نمبر اور شاہد خاقان عباسی تیسرے نمبر پر ہیں ۔ اگلے عام انتخابات میں صرف 16 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بن جائیں گے ۔ جبکہ باالترتیب 18 اور 14 فیصد کا خیال ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف اگلے وزیر اعظم ہوں گے ۔