نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،چیئرمین نیب


اسلام آباد(صباح نیوز) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نیب کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلا س کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاوٹیبلٹی نیب، ڈی جی آپریشنز، ڈی جی ہیڈ کوارٹرزا ورنیب کے دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نیب بزنس کمیونٹی کی ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے گذشتہ 4سالوں سے زائد عرصہ میں بدعنوان عناصر سے 584ارب روپے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بر آمد کئے جبکہ  نیب نے اپنے قیام سے ابتک 822 روپے برآمد کئے۔

معزز احتساب عدالتوں نے گزشتہ چارسال سے زائد عرصہ کے دوران 1405 ملزمان کو نیب کی موثرپیروی کی بدولت سزا سنائی۔ نیب کے اس وقت معزز احتساب عدالتوں میں 1237 ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ جن کی مالیت مالیت تقریبا  1335  ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں خصوصا  ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل،ورلڈ اکنامک فورم، گلوبل پیس کینیڈا، پلڈاٹ اور مثال پاکستان نے سراہا جبکہ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59فی صد افراد نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔