مقبوضہ کشمیر  میں کرونا وائرس سے  ایک شخص جاں بحق  ہوگیا ہے


سری نگر:مقبوضہ کشمیر  میں کرونا وائرس سے  ایک شخص جاں بحق  ہوگیا ہے۔ اس طرح کرونا  سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4750ہوگئی ہے۔اس دوران پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 38ہزار 793ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک مسافر سمیت مزید 26افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53ہزار 448افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران26افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں جموں میں 16 جبکہ کشمیر میں 10افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کشمیر کے بارہمولہ، اننت ناگ، بانڈی پورہ، گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 16افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔

کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 16افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچا جبکہ دیگر 15افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں