بیجنگ (صباح نیوز)چین کے کئی بڑے شہروں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے اومیکرون اور ڈیلٹا ویریئنٹس کے پھیلا ئومیں تیزی آگئی،ایک دن میں 3400نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 3400 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک دن پہلے کے مقابلے میں دگنی جبکہ گذشتہ دو برس کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔
ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر حکام نے شنگھائی میں سکول بند کر دیئے جبکہ شمال مشرقی شہروں میں لاک ڈائون نافذ کر دیا۔
حکام کے مطابق چین کے 19 صوبوں میں وائرس کے پھیلا ئوکے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔
چین کے ایک حکومتی عہدیدار کے مطابق جیلن شہر میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جبکہ سیکڑوں قریبی علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ۔