اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخ میں اضافہ نہیں ہوا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ وزیراعظم کا 5 روپے فی یونٹ رعایتی پیکج کا نفا ذ ہو چکا ہے، پیکج سے ملک بھر کے گھریلو اور کمرشل صارفین مستفید ہو سکیں گے
انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ میں اضافہ نہیں ہوا۔ عالمی منڈیوں میں کوئلے، ایل این جی اور تیل کی قیمتوں کے اضافے کی وجہ سے ہر ماہ نئی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ بل میں لگتی ہے اور پچھلے ماہ کی خارج ہو جاتی ہے۔