رمضان ریلیف پیکیج اور تارکین وطن کیلیے قرضوں کی منظوری


اسلام آباد(صباح نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) نے 8.28 ارب کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائے گی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف وزارتوں کی سمریز پر غور کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کامیاب اوورسیز پروگرام کی منظوری دی گئی۔کم آمدن تارکین وطن کیلئے سودسے پاک قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ 10ہزار 180 افراد کو 3لاکھ تک قرض فراہم کیا جائیگا۔ای سی سی نے بجلی نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ ریلیف کی منظوری دیدی۔ یہ ریلیف مارچ سے جون 2022 تک 4 ماہ کیلئے دیا جائیگا۔ ریلیف پیکیج کے تحت 136ارب روپے کی سہولت فراہم کی جائیگی۔

کمیٹی نے امپورٹ سینڈایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020میں ترامیم، توغ گیس فیلڈسے ایس این جی پی ایل کو 16ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہمی کی منظوری دے دی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوقیمتوں کافرق حکومت ادا کرے گی۔اوآئی سی  کے وزراخارجہ اجلاس کیلئے 42.89 کروڑ کے فنڈز فراہمی کی منظوری کے ساتھ ساتھ تخفیف غربت وسماجی بہبودڈویژن کیلئے 4.75کروڑکی گرانٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر اصل اور سود کی ادائیگی کیلئے 135ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی