جموں:یوکرین میں پھنسے مزید 21 کشمیری طلبہ وطالبات واپس مقبوضہ کشمیر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ابھی بھی بڑی تعداد میں کشمیری طلبہ وطالبات یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں ۔
ترجمان بھارتی سول ایوی ایشن کے مطابق 6200 طلبا وطالبات کا ایک گروپ نئی دہلی پہنچ گیا ہے جبکہ اگلے دو دنوں میں مزید 7400 طلبا کو ہندوستان واپس لایا جائے گا۔
بھارتی اخبار کے مطابق یوکرین میں پھنسے جموں کشمیر کے 800سے زائدطلبہ وطالبات میں سے صرف21کی واپسی ہوئی ہے ۔وادی سے تعلق رکھنے والا ایک کنبہ بھی نئی دہلی پہنچ گیا ہے جو یوکرین میں ہی رہائش پذیر تھا ۔ سینکڑوں کشمیری طلبہ وطالبات رومانیہ، پولینڈ اور ہنگری سرحدوں پر موجود ہیں