اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور دونوں ہی ٹیمیں عمدہ کارکردگی دکھا کر سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم 24سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا تاریخی ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو رہا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے اور آج بھی بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو پریکٹس سیشن منسوخ کرنا پڑا۔