خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں چھ ماہ کے کورسز میں داخلے کیلئے انٹرویو


کرک(صباح نیوز)خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت سرٹیفیکیٹ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈاکیومنٹری اینڈ فلم میکنگ میں چھ مہینے کے کورسز کیلئے انٹرویو کئے گئے ۔

اس مرتبہ سرٹیفیکیٹ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈاکیومنٹری اینڈ فلم میکنگ کے لئے 4 سو سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔اس پروگرام کے انٹرویو پینل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن آفتاب علی شاہ اور رحمان شیر فوکل پرسن کرک یونیورسٹی ڈاکٹر محمد زبیر، ڈپٹی رجسٹرار میٹنگ عبدالسلام  سربراہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز ڈاکٹر محمد انورسمیت کمپیوٹر سائنس کے سربراہ  ڈاکٹر محمد انعام الحق اور غنی الرحمن ،لیکچررنے شرکت کی۔

انٹرویو کے دوران پینل نے مجوزہ طریقہ کا ر کے مطابق میرٹ کو متعین کرکے کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست مرتب کرلی۔کامیاب امیدواروں کو بہت جلد ٹریننگ کے شیڈول کے متعلق اطلاع دی جائیگی۔