پاکستان مسلم لیگ(ن)نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کی منسوخی کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کی منسوخی کے لئے عملی قدم اٹھا دیا۔

پیکا ترمیمی آرڈیننس کی منسوخی کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کے دستخطوں سے سپیکرقومی اسمبلی کے نام قرارداد جمع کرائی گئی۔

(ن)لیگ کی جانب سے  ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف کی ہدایت پر قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد کو ملاقات میں شہبازشریف نے پیکاآرڈیننس کی منسوخی کے لئے قرارداد لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔قرارداد ایوان میں رائے شماری کے لئے پیش کی جائے گی، منظوری کے بعد پیکاترمیمی آرڈیننس منسوخ ہوجائے گا۔