عوام کو آنے والے دنوں میں مزید ریلیف دیں گے:وزیراعظم عمران خان


لاہور(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پارٹی متحد ہوکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے ، کامیاب ہوں گے ۔ عوام کو آنیوالے دنوں میں مزید ریلیف دیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی گورنر ہاوس میں پارٹی اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، ملاقاتیں گور نر پنجاب چودھری محمدسرور، وزیر اعلی عثمان بزدار اور وزرا نے بھی شرکت کی۔

اس دوران تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود، فواد چودھری، غلام سرور خان نے بھی شرکت کی، گورنر ہاوس میں ملاقاتوں کے دوران پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی وزرا ، اراکین اسمبلی کو بھی کارکنوں سے رابطوں کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پٹر ولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر حکومتی ریلیف کی عوام میں بھر پور تشہیر کی جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے مخلص اور محنتی کارکنوں کو ٹکٹیں دی جائیں۔ پارٹی متحد ہوکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے ، کامیاب ہوں گے۔دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان سے گور نر پنجاب نے ملاقات کی، اس دوران سیاسی، حکومتی امور، یونیورسٹیز ریفارمز، آب پاک، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔

چودھری سرور نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع بارے یورپی نمائندوں سے ملاقات کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیر اعظم عمران خان نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے گور نرپنجاب کی کوشش کو بھی سراہا۔گور نر نے پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں کمی اور انڈسٹریل پیکج پر پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر جمعہ کو گور نر ہاوس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل خو د سنتا ہوں اور انکو حل کیا جاتاہے۔اسی دوران وزیر اعظم نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی کار کردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مزید منصوبوں پر کام کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی حکومت کا اولین مشن ہے، عوام کو آنیوالے دنوں میں مزید ریلیف دیں گے۔ عوام کی ترقی اور فلاحی وبہبود کیلئے جو کام آج ہورہا ہے ماضی میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی،علاو ہ ازیں رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک نے بھی لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی گور نر ہائوس لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی گور نر ہائوس لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ۔چوہدری محمدسرور نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع بارے یورپی نمائندوں سے ملاقات بارے بھی بتایا۔وزیر اعظم عمران خان نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے گور نرپنجاب کی کوشش کو بھی سراہا۔ سیاسی وحکومتی امور،یونیورسٹیز ریفارمز، پنجاب آب پاک اتھارٹی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بارے گفتگو بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے منگل کے روز گور نر ہائوس لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ گور نر چوہدری محمدسرورنے پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں کمی اور انڈسٹریل پیکج پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین کیا اور وزیر اعظم کو بر یفنگ کے دوران بتایا کہ یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق نے ملاقات کے دوران مجھے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور میں بھی جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع سمیت دیگر ایشوز پر یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔

گور نر پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کو بتایا کہ یونیورسٹیز میں اصلاحات اور معیاری تعلیم کیلئے امر یکہ اور ازبکستان کی مختلف یونیورسٹیز کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں اور یونیورسٹیز میں وائس چانسلر زسے لے کر تمام عہدوں پر میرٹ اور شفافیت کو سامنے رکھ کر تقر ریاں کی جا رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1500سے زائد منصوے رواں ماہ میں مکمل ہوجائیں گے اور ہم فلٹر یشن پلانٹس کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ سے زائد عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر یں گے جبکہ وزیر اعظم نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی کار کردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مزید منصوبوں پر کام کی ہدایت کردی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وزیر اعظم عمران خان کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے گور نر ہائوس لاہور میں ہر جمعہ کومیں اوورسیز پاکستانیوں سے تین گھنٹے سے زائد تک ملاقاتیں کر تاہوں جبکہ اس موقعہ پر اوورسیز کمیشن پنجاب کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے موقعہ پر ہی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس موقعہ پر کہا کہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی حکومت کا اولین مشن ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کو آنیوالے دنوں میں مزید ریلیف دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی اور فلاحی وبہبود کیلئے جو کام آج ہورہا ہے ماضی میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو مضبوط بنائیں گے کیونکہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہوگا