نئی دہلی(صباح نیوز ) بھارت میں گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے 11,499 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے بھارت میں مثبت کیسزکی مجموعی تعداد 4,29,05,844 ہوگئی ہے۔
بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں 255 اموات کے ساتھ وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5,13,481 تک پہنچ گئی ہے۔255 نئی اموات میں ریاست کیرالہ کی 177 اور کرناٹک کی 15 افراد کی موت شامل ہے۔
بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 5,13,481 اموات ہوئی ہیں جن میں سے سب سے زیادہ مہاراشٹر میں 1,43,687، کیرالہ میں 64,980، کرناٹک میں 39,900، تامل ناڈو میں38,000، دہلی میں 26,117،اتر پردیش میں 23,447 اور مغربی بنگال میں 19,447 اموات ہوئی ہیں