زرداری مافیا سے نجات تک سندھ کو حق نہیں مل سکتا ،اسد عمر


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ زرداری مافیا سے نجات تک سندھ کو حق نہیں مل سکتا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال، زراعت کے لیے زرخیز زمین، دریا، ساحل سمندر، بندرگاہ، پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی، مالیاتی اور تجارتی شہر کراچی، تاریخ، ثقافت سب ہونے کے باوجود عوام پریشان حال ہیں،جب تک زرداری مافیا سے نجات نہیں ملتی، سندھ کو اس کا حق نہیں مل سکتا ۔