لندن ( صباح نیوز)تحریک کشمیربرطانیہ کی اپیل پر برطانیہ بھر میں آر ایس ایس کے فاشزم کے خلاف یوم حجاب منایا گیا،تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام نے جمعہ کے اجماعات میں خطابات دئیے ،تمام مساجد میں اسلام اور اسلامی اقدار میں مداخلت کے خلاف خطابات دیے گئے،
احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر آر ایس ایس کی انتہاپسندی کے خلاف نعرے درج تھے،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی ،مرکزی رہنما اہل اسنت یو کے مفتی فضل احمد قادری ،مفتی عبدالمجید ندیم کی قیادت میں آر ایس ایس کی فاشزم کے خلاف بھرپور یوم احتجاج منایاگیا،
مختلف مقامات پر مظاہرین نے احتجاج کیا ،اس موقع پر قائدین نے کہاکہ آر ایس ایس کے غنڈوں سے ہندوستان کے اندر کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے،ہندو توا سوچ کے تحت تمام اقلیتوںکو جبرا ہندو بنایا جائے گا جو نہیں بنے گا اس کو ہمیشہ کی نیند سلایادیا جائے گا،
انھوں نے کہاکہ عالمی برادری کروڑ وں انسانوں کی زندگیوںکو بچانے کے لیے کردار ادا کرے ،ہندوستان کا معاشرہ تیزی سے انسان دشمنی کی شکل اختیار کررہاہے ،مودی اور آرا یس ایس کے غنڈے اس معاشرے کوجنونی معاشرے میں تبدیل کرنے پر لگے ہوئے ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے اسلامی ممالک کی طرف سے بھی اس پر کھل کر ردعمل آناچاہیے۔