کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کی آواز سن سکے،مریم نواز


لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کی آواز سن سکے۔

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ یوکرین میں سیکڑوں پاکستانی طالب علم وہاں سے نکالے جانے کے منتظر ہیں۔

مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یوکرین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی طلبا کی فریاد سننے والا کوئی ہے۔