اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے یوم تاسیس پر موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیزکو مبارکباد دی۔
سعودی عرب میں مملکت کے یوم تاسیس پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تہہ دل سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے دونوں ممالک اوران کے عوام خوشحالی کے سفرپرگامزن رہیں اور یہاں کے باشندوں کوخوشحالی ہمیشہ میسررہے۔