تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان ایک نئی ڈیل کی کوشش ہے،شاہ محمود قریشی


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان ایک نئی ڈیل کی کوشش ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہاکہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ اور ہمارے اتحادی مل کر احتساب سے بچنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔

وزیرخارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے مسلسل کہا ہے این آر او کا امکان صفر ہے۔